انکم ٹیکس محکمہ کے حکام نے سپر ہٹ فلم باہوبلی کے فلم سازوں کے دفاتر کی
آج تلاشی لی ۔ ذرائع کے مطابق یہ تلاشی انکم ٹیکس محکمہ کی ریگولر عمل کے
تحت کی گئی ۔ تلاشی شہر کے بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز علاقوں میں واقع دفاتر
میں لی
گئی ۔پربھاش ، انوشکا شیٹی اور رانا دگگوبتی کی اہم کردار والی یہ فلم گزشتہ سال
اگست میں دنیا بھر کے تقریبا 4000 سنیما گھروں میں پر تیلگو ، تمل ، ہندی
اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوئی تھی ۔ فلم نے 500 کروڑ روپے سے زیادہ کا
کاروبار کیا تھا ۔